شہباز شریف اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہاکہ یہ جارحیت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مسلسل مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کہاکہ اسرائیل کو مکمل آزادی کے ساتھ ظلم و بربریت جاری رکھنے دیا جا رہا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بھرپور اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، چاہے وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ہو یا او آئی سی جیسے اہم فورمز ہوں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آئندہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم (ICYF) کی جانب سے اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو موجودہ صورتحال میں اپنی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ امن کے لیے باہمی روابط اور قریبی رابطہ کاری جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ