ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کردی۔ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اب تک4 اسرائیلی شہری ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے گزشتہ شب اسرائیل کے مختلف علاقوں پر200 سے زیادہ بیلسٹک اور کروز میزائل داغے، جن میں اہم عسکری تنصیبات، ایئربیسز اور حساس تحقیقی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب کے جنوبی حصے میں ایرانی حملے میں جانی نقصان ہوا ہے۔

ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں 7 مختلف مقامات کو ہدف بنایا، جس کے بعد شہر میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور شہری جان بچانے کے لیے پناہ گاہوں میں دوڑ پڑے۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں9 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ سینکڑوں رہائشی یونٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی عسکری قیادت کا مؤقف

سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل وحیدی نے تصدیق کی کہ ایران نے صہیونی حکومت کے اہم فضائی اڈوں اور دفاعی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم جاری رہے گا اور جب تک ضروری ہوا، ایران اپنے دفاع کا حق استعمال کرتا رہے گا۔

حملوں کا پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں9 ایرانی سائنسدانوں سمیت 80 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔ ان حملوں کے ردِعمل میں ایران نے ’وعدہ صادق سوم‘ کے نام سے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔

بین الاقوامی خدشات

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ صورت حال مشرقِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟