سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے تناظر میں ایرانی عوام سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

گفتگو کے آغاز میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر، ایرانی قوم اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ

سعودی ولی عہد نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ان حملوں نے موجودہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچایا ہے اور کشیدگی میں کمی کی سفارتی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب مسائل کے حل کے لیے پرامن مذاکرات اور بات چیت کو ترجیح دیتا ہے، نہ کہ طاقت کے استعمال کو۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور ایران کا فلسطین اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ان ہدایات پر بھی شکریہ ادا کیا جن کے تحت ایرانی حجاج کی واپسی تک سہولیات فراہم کی گئیں۔

سعودی ولی عہد نے زور دیا کہ سعودی عرب ان حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے جو ایرانی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں، اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل