پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائےگا، وزیر خزانہ کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کا بجٹ کل (بروز پیر) پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا تاہم پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟

وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان پیر کے روز سہ پہر مالی سال 2025-26 کا تخمینہ شدہ بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے ۔اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا تاہم پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10، پنشن میں 7 فیصد اضافہ

مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال پنجاب حکومت کی ترجیحی پالیسی ہو گا، وزیر اعلی پنجاب کے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے کامیاب منصوبے  جاری رکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں خواتین ،بچوں معزور افراد، محنت کشوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ

وزیر خزانہ پنجاب کے مطابق کسان کارڈ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، آئندہ مالی سال کا بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہو گا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی، پنجاب کے پسماندہ اضلاع  خصوصاً جنوبی پنجاب پر  خصوصی توجہ دی جائے گی، پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp