وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی تمام کوششوں کے باوجود پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی سفارتی فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ فیٹف کے ذیلی ادارے ’انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ‘ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اجلاس میں چین نے پاکستان کے حق میں واضح اور مضبوط مؤقف اپنایا، جس کی ترکیہ نے بھی مکمل تائید کی، جبکہ جاپان جو ایشیا پیسیفک گروپ کا شریک چیئرمین ہے، اس نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، اس لیے اب کسی بھی لسٹ میں اس کی شمولیت کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت میں پرتشدد انتہا پسند تنظیموں نے منظم نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے، فیٹف
خواجہ آصف نے دعویٰ کیاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی مؤثر سفارت کاری اور بین الاقوامی حمایت نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا۔