بھارت میں پرتشدد انتہا پسند تنظیموں نے منظم نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے، فیٹف

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں پرتشدد انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے منظم نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز اکٹھا کیے جانے کے انکشاف کے بعد فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی فیٹف نے غیر قانونی اورغیر انسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے اپنی ٹیم ہندوستان بھیج دی ہے۔

فیٹف کی سماعت کے دوران مودی سرکار کی جانب سے وسیع پیمانے پر دہشت گرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے ضمن میں ہندوستان کے جرائم کی لمبی فہرست منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ہندوستان کا ملوث ہونا ثابت ہوچکا ہے، مودی سرکار کی زیر نگرانی آر ایس ایس دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتشار پھیلا رہی ہے، مودی سرکار دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے رقم غیر قانونی کاروبار سے حاصل کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کا شہر ممبئی جوئے کا سب سے بڑا اڈا بن چکا ہے، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات فروشی، انسانی اسمگلنگ اور غیر رسمی اکنامک اکاؤنٹس میں بھارت سرفہرست ہے، غیر رسمی اکاؤنٹس ہندوستان کی جی ڈی پی میں 43 فیصد حصے کے حامل ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق ہندوستان کے ذخائر میں 4287 ارب ڈالر سے بھی زائد رقم غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہے، ہندوستان دنیا بھر میں غیر روایتی معیشت میں چوتھے نمبر پر ہے، اس غیر روایتی سیکٹر کے ذریعے مودی سرکار نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے۔

اسی طرح سونے کی اسمگلنگ میں بھی ہندوستان سرفہرست ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں بھارتی گروہ کو منی لانڈرنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جہاں منی لانڈرنگ کے بھارتی نیٹ ورک سے 10 ملین یوروز برآمد ہوئے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی شرح پورے خطے کے لیے انتہائی سنگین ثابت ہوگی۔

دوسری جانب بھارت میں اے بی جی شپ یارڈ بینک فراڈ کے ذریعے 228.42 بلین بھارتی روپے اور پنجاب نیشنل بینک فراڈ میں 2 بلین امریکی ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، بھارت میں ریئل اسٹیٹ میں فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے تانے بانے دنیا بھر میں دہشتگردی سے مل رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہندوستان کی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش اور باز پرسی دنیا میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اس صورتحال میں بھارت کو فیٹف کے تمام سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری