برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ کون ہیں؟

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس یعنی ایم آئی6 کی سربراہی کے لیے بلیز میٹریویلی کا تقرر کیا گیا ہے۔ وہ برطانوی خفیہ ایجنسی کی 18ویں سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟

47 سالہ بلیز میٹریویلی 1999 سے ایم آئی6 کا حصہ ہیں اور اس وقت ٹیکنالوجی اور جدت سے متعلق شعبہ ’کیو سیکشن‘ کی سربراہی کر رہی ہیں، انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے سوشیالوجی کی تعلیم حاصل کی، اور مشرق وسطیٰ اور یورپ میں خفیہ آپریشنز میں حصہ لیا ہے، وہ برطانیہ کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی5 میں بھی مختلف عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔

اپنی نامزدگی پر بلیز میٹریویلی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی سروس کی قیادت کا موقع ملنے پر فخر اور اعزاز محسوس ہو رہا ہے۔ ’ایم آئی5 اور جی سی ایچ کیو کے ساتھ مل کر ایم آئی6 برطانوی عوام کو محفوظ رکھنے اور ملک کے مفادات کو بیرونِ ملک فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب برطانیہ کو بے مثال نوعیت کے خطرات مثلاً دشمن ممالک کی جاسوس کشتیوں کی موجودگی یا سائبر حملوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی باشندے برطانوی شہریت کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

سابق سربراہ سر رچرڈ مور، جنہوں نے 2020 میں عہدہ سنبھالا تھا، تقریباً 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں, وہ ایک سفارتکار کی حیثیت سے ترکیہ میں برطانیہ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ایم آئی5 اور جی سی ایچ کیو کی قیادت پہلے بھی خواتین سنبھال چکی ہیں، مگر ایم آئی6 کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، اس تقرری کو بعض مبصرین نے ’زندگی میں فن کی عکاسی‘ قرار دیا ہے، جیسا کہ فلموں میں جیمز بانڈ کی باس یعنی ایم کا کردار، جسے طویل عرصے تک جوڈی ڈینچ نے نبھایا تھا۔

مزید پڑھیں:برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کو گلے لگالیا، قرض کے معاہدے پر دستخط

بلیزمیٹریویلی کا موجودہ کردار ایم آئی6 کے کیو برانچ کی سربراہی ہے، وہی کیو جسے جیمز بانڈ فلموں میں نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ماہر کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی