بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نےایک انٹر ویو میں بتایا کہ وہ ناک کی غلط سرجری کی وجہ سے شدید ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور انہیں 3فلموں سے بھی نکال دیا گیا تھا۔
2000میں مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتا یا ہے کہ مس ورلڈ جیتنے کے فورا بعد وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں کیونکہ انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہو رہی تھی۔
پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں تو ڈاکٹر نے انہیں سرجری کروانے کا مشورہ دیا کیونکہ ان کے ناک میں ٹشو کی نشوو نما ہو رہی تھی جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹر سے غلطی سے ان کیNose bridge خراب ہو گئی جس کے باعث ان کی شکل تبدیل ہو گئی تھی۔ نتیجتاً انہیں 3فلموں سے نکال دیا گیا۔
پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ ناک کی غلط سرجری کے باعث انہیں خدشہ تھا کہ ان کی اداکاری کا کیریئرشروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔
انہوں نے اس سب کچھ کے باوجود فلم میں کام ملنے کا سہرا بالی ووڈ ڈائریکٹر انیل شرما کو دیا۔ پریانکا نے بتایا کہ انہیں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا لیکن انہیں معاون کردار دیدیا گیا۔
ڈائریکٹر انیل شرما نے انہیں کہا کہ یہ ایک چھوٹا حصہ ہو گا لیکن اسے بھرپور طریقے سے نبھاؤ، پھر اداکارہ نے ایسا ہی کیا۔
انیل شرما نے پریانکا چوپڑا کی پہلی ہندی فلم ہیرو:ایک جاسوس کی محبت کی کہانی کی ہدایت کاری کی تھی۔ یہ فلم 2003میں ریلیز ہوئی تھی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب پریانکا چوپڑا نے اپنی سرجری کے بارے میں بات کی ہو۔2021 میں اداکارہ نے کہا تھا کہ انہیں اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے مزید کاسمیٹک طریقہ کارحاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اداکارہ اپنی کتابUnfinished: A Memoir میں بھی اپنے چہرہ کی سرجری کے حوالے سے بات کر چکی ہیں۔