مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ایک اہلکار زخمی، تخریب کاری کا شبہ

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں پیر کی صبح ریلوے ٹریک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب ریلوے کی ایک ٹیم معمول کے مطابق ٹریک کی جانچ اور نگرانی پر مامور تھی۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ حصہ فوری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پاک بھارت تنازع کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی ہوئی ہے؟

زخمی ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ مزید خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:وفاقی اور بلوچستان حکومت کا دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا فیصلہ

ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر رہی ہے تاکہ مواد کی نوعیت اور نصب کرنے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

تاحال کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس ممکنہ تخریب کاری میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے آئندہ بھی امریکا و ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ میں کردار ادا کرتے رہیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں سے زائد دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا روانہ، اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا

مئی 2025 کے بعد سفارتی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی، بھارت کو دھچکے!

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور