پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایرانی پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ایک جانب جہاں پاکستانی پیٹرول کے دام بڑھے ہیں وہیں بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کی جانب سے کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کی وجہ سے شہر میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل دستیاب نہیں البتہ ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے بلوچ اور پشتون آبادی والے اضلاع میں سب بھی ایرانی پیٹرول کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے ایرانی پیٹرول کی خرید وفروخت پر سخت پابندی عائد ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ایرانی پیٹرول پمپ سنگین سیکیورٹی خطرات اور حادثات کا موجب ہیں ایک ماہ کے دوران 28 جگہ ایسے ایرانی پیٹرول پمپ میں حادثات پیش آئے ہیں جس سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایرانی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایرانی سرحد سے منسلک علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 100 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 190 اور 195 روپے فی لیٹر میں ملنے والا ایرانی پیٹرول 300 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔ دراصل یکدم اضافہ کی وجہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی ہے جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے آنے کا سلسلہ کم ہو گیا ہے ایسے میں ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبے کے پشتون آبادی والے اضلاع جن میں ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چمن میں ایرانی پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے متعدد پیٹرول پمپس بند ہو چکے ہیں جبکہ پیٹرول 300 روپے فی لیٹر سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی