کراچی ایک بار پھر کم ترین قابل رہائش شہروں میں شامل

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی رہائش کے لحاظ سے ایک بار پھر نچلے درجوں پر پہنچتے ہوئے کم ترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بجٹ برائے سال 26-2025 میں کراچی کے لیے کن منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے؟

دی اکانومسٹ کے ایک عالمی سروے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کم ترین قابل رہائش شہروں میں کراچی کا اب 5واں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہائش کے لحاظ سے دنیا کے شہروں کی اگر درجہ بندی کی جائے تو کراچی 173 ممالک کی فہرست میں 170 ویں نمبر پر آچکا ہے۔ یہ ڈھاکہ، طرابلس اور دمشق سے تھوڑا سا ہی بہتر ہے۔

انڈیکس اسکور پر اس کے مارکس 100 میں 42.7 ہیں۔ یہ وہ واحد پاکستانی شہر ہے جو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں کوپن ہیگن 98 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ویانا اور زیورخ 97.1 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اس کے بعد میلبورن اور جنیوا آتے ہیں جن کے اسکور 97.0 اور 96.8 ہیں۔

مزید پڑھیے: مجھے لگتا ہے میں کراچی نہیں موہنجودڑو میں رہتا ہوں، سابق کپتان یونس خان پھٹ پڑے

دی اکانومسٹ کے مطابق سالانہ سروے جو کہ کمپنیوں کو عملے کی منتقلی کے وقت مشکلات کے الاؤنس کا حساب لگانے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، 5 زمروں بشمول صحت کی دیکھ بھال، ثقافت اور ماحولیات، تعلیم، بنیادی ڈھانچہ اور استحکام کے لحاظ سے 173 شہروں کی درجہ بندی کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلے سال کی درجہ بندی میں کراچی کا مقابلہ لاگوس، طرابلس، الجزائر اور دمشق سے تھا۔ ایک سال پہلے کراچی 173 ممالک میں 169 ویں نمبر پر تھا۔

گزشتہ اکتوبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا تھا کہ پاکستان میں شہروں کی رہائش کم ہو رہی ہے اور ملک کے شہری مراکز تیزی سے ناکارہ ہوتے جا رہے ہیں جو کہ بھیڑ، ناخوشگوار اور آلودگی کے ساتھ متعدد مسابقتی اشاریہ جات پر کم اسکور کر رہے ہیں۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ کراچی میں طبقاتی تقسیم ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ زیادہ تر اشرافیہ کنٹونمنٹ ایریاز یا پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہتے ہیں جب کہ کم آمدنی والوں کو شہر کے سب سے بڑے ضلع کراچی ایسٹ میں مجتمع ہوچکے ہیں۔

شہر مزید مذہبی اور نسلی بنیادوں پر منقسم ہے جس کی وجہ سے ماضی میں تشدد کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

جولائی میں فوربس ایڈوائزر کی فہرست کے مطابق کراچی کو 100 میں سے 93.12 کی درجہ بندی کے ساتھ سیاحوں کے لیے دوسرا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا۔

درجہ بندی کے مطابق کراچی کو ذاتی سلامتی کا سب سے زیادہ خطرہ تھا جو جرائم، تشدد، دہشتگردی کے خطرات، قدرتی آفات اور معاشی کمزوریوں کے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔

فہرست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفری حفاظت کی درجہ بندی میں دوسری بدترین یعنی سطح 3 حاصل ہے۔ فہرست میں کراچی کو چوتھے سب سے خطرناک شہر کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’معافی دے دیں ایک سڑک بنا دیں‘، عابد شیر علی نے کراچی کی ابتر صورتحال پر ہاتھ جوڑ لیے

میں بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے چوتھا سب سے زیادہ خطرہ ہے جو شہر میں سڑکوں، پانی، بجلی سمیت دیگر سہولیات کی ناقص دستیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp