پاکستانی معروف اداکارہ کو اسکن ٹریٹمنٹ کرانا مہنگا پڑگیا

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس کو چہرے کا ٹریٹمنٹ کرانا مہنگا پڑ گیا انہوں نے حال ہی میں یوٹیوب پر ایک ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں ان کا چہرہ بری طرح بگڑا ہوا تھا۔

اسما عباس نے بتایا کہ ان کے چہرے پر چھائیاں تھیں جو کہ ان کے خاندان کے اکثر لوگوں کو ہیں اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ چھائیاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے کینسر کے علاج کے دوران جو ریڈی ایشن ہوئی تھی اس سے بھی چہرے پر چھائیاں ہو جاتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے چہرے پر اتنی چھائیاں ہو گئی تھیں کہ فاؤنڈیشن کے بغیر وہ کہیں نہیں جاتی تھیں پھر ان کی ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک اسکن ٹریٹمنٹ ہے کاٹریزیشن کروالیں اس ٹریٹمنٹ میں چہرے پر موجود نشانات کو جلاتے ہیں اس سے چہرہ ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریٹمنٹ سے ایک دن قبل انہوں نے چہرے پر ایک ماسک لگایا تھا اگلے دن جب ٹریٹمنٹ کروایا تو انہیں الرجی ہو گئی جس سے ان کا چہرہ خراب ہو گیا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے کہا یہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔ اسما عباس نے کہا کہ چہرہ ٹھیک ہونا بھی چاہیے کیونکہ چند دن میں میرا شوٹ ہے۔

واضح رہے کہ اسما عباس ایک شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں جو مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے قابل ذکر ڈرامے دمپخت، اکبری اصغری، خمار، دلدل، رانجھا رانجھا کردی، چپکے چپکے، چوہدری اینڈ سنز، جی ٹی روڈ، ردّ، من جوگی، بے بی باجی کی بہوئیں اور دیگر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی