پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت مخالف تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے، احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کررہا ہوں۔
عمران خان کا بڑا حکم
احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کر رہا ہوں قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے ۔
ملاقات کے بعد نورین نیازی کی گفتگو#مزاحمت_ہی_آخری_حل pic.twitter.com/iHYBk0VrTM
— Aliᴸᵉᵍᵉⁿᵈˢ (@AliLion0) June 17, 2025
خیبرپختونخوا میں بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نورین نیازی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کردیا ہے، لیکن منظور عمران خان کی ہدایات کے بعد ہی ہوگا۔
ان لوگوں کے لیے جو بجٹ پیش کرتے ہوئے GOKP کے خلاف جعلی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
امید ہے یہ لوگ کچھ شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے پر معافی مانگیں گے. pic.twitter.com/w72R9b4tb5— Faisal Amin Khan (@FaisalAminKhan) June 17, 2025
عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف امریکا میں احتجاج سے لاتعلقی اختیار نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمارے لوگ ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
🚨 آرمی چیف کے خلاف امریکہ میں احتجاج کو Disown نہیں کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمارے لوگ ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔
عظمیٰ خان pic.twitter.com/vGKJTq7Q8u
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) June 17, 2025
عظمیٰ خان نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں اگر ان لوگوں کو پاکستان کی فکر ہوتی تو عمران خان کو رہا کر چکے ہوتے۔ اس موقع پر نورین نیازی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا اسلحہ والا بیان دفاعی تھا۔
🚨 عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں اگر انہیں پاکستان کی فکر ہوتی تو عمران خان کو رہا کر چکے ہوتے۔ عظمیٰ خان
علی امین گنڈاپور کو اسلحہ والا بیان دفاعی تھا۔ نورین خان pic.twitter.com/61qUjGzVP3
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) June 17, 2025
یہ بھی پڑھیں ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ عمران خان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، اور اس کے لیے بیرسٹر علی ظفر کو ہدایت کی تھی کہ پلان بنا کر پیش کیا جائے۔