سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو کو اگست میں دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے معاونت کی خاطر47 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹورنامنٹ میں عالیہ کا مقابلہ بھارتی حریف سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ باکسر عالیہ سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے اسپانسر شپ کو اپنا ایک خواب پورا ہونا قرار دیا۔
عالیہ نے کہا کہ ان کی مخالف کے نام کی تصدیق ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل کر دی جائے گی۔
اس سال کے آغاز میں پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی سومرو نے بنکاک میں تھائی لینڈ کی سوتھیڈا گونیا نوچ کو 45 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی اے ایشیا 105 پاؤنڈ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
مزید پڑھیے: کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ، پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردنی حریف کو شکست دیدی
ان کے والد ڈیلی ویجر محنت کش اور سابق فٹ بالر ہیں۔ انہوں نے باکسنگ کے اس سفر اپنی بیٹی کی ہمیشہ ہمت افزائی کی۔ عالیہ نے اپنی کامیابی کو پاکستان کی گلیوں میں بڑے خواب دیکھنے والی لڑکیوں کے لیے نام کی تھی۔
بنکاک کی فتح کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس میں عالیہ کی میزبانی کی تھی جس میں انہیں 10 لاکھ روپے اور سندھی اجرک سے نوازا گیا تھا۔
یونیسیف نے عالیہ کے ناقابل شکست قومی ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل بچی کے طور پر تسلیم کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بنیادی سہولیات سے محروم کراچی کا پسماندہ علاقہ جو گولڈ میڈلسٹس پیدا کر رہا ہے
20 مئی کو ایم پی اے شازیہ کریم نے اپنی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی تھی۔سی ایم شاہ نے حال ہی میں خواتین کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تھا لہٰذا انہوں نے عالیہ سومرو کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فنڈ منظور کیا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔