سندھ اور پنجاب کا آم کراچی پہنچ گیا، جانیے ذائقہ اور قیمتیں

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس وقت کراچی میں ٹھیلوں پر پھلوں کا بادشاہ آم وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ سب سے بڑا اور ذائقہ دار سندھڑی آم 220 سے 300 روپے میں دستیاب ہے۔

سندھڑی کے ساتھ چونسا، انور رٹول اور دیگر آم بھی دستیاب ہیں لیکن سائز میں بڑا اور خوشبو بکھیرتے سندھڑی آم کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کاشتکار کا آم کی 250 اقسام پر مشتمل باغ کی تشکیل کا منفرد منصوبہ

بیوپاری کہتے ہیں کہ سندھڑی آم بالکل تیار ہوچکا ہے اور اس کی خوشبو دور تک مہک رہی ہی۔

سندھڑی میں ایک ہفتہ قبل تک کھٹا پن تھا لیکن اب سندھڑی ہلکا کھٹا اور زیادہ میٹھا ذائقہ دے رہا ہے، یہ آم باقی آموں کے مقابلے میں زیادہ رسیلا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp