وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں ان دنوں عروج پر ہیں۔ سیاحتی مقامات کٹن واٹر فال، کیرن، اپر نیلم، شاردہ کیل، اڑنگ کیل اور گریس ویلی میں سیاحوں کا رش بڑھ چکا ہے جو حسین وادیوں اور قدرتی نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کے ٹھنڈے اور حسین نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش
شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ سیاح ٹھنڈے اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہوٹلوں میں کافی رش نظر آرہا ہے اور گیسٹ ہاؤسز کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔
سیاح کہتے ہیں کہ شہروں میں شدید گرمی کی لہر ہے مگر یہاں آکر لگتا ہے کہ ہم جنت میں آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موسم ٹھنڈا ہے اور خوبصورت نظارے ہیں یہاں سے واپس جانے کا دل نہیں کر رہا۔
مزید پڑھیے: کشمیر آبشار، جنت نظیر وادی کی طرف آنے والے سیاحوں کا جی خوش کرتی ہے
ایک سیاح کا کہنا تھا کہ کتابوں میں پڑھا تھا کہ کشمیر جنت کا ٹکڑا ہے اور یہاں آکر جانا کہ وہ بات واقعی سچ ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔