کوئٹہ سے 60 کلو میٹر کی مسافت پر واقعی ضلع مستونگ کے نواحی علاقے ’لکپاس‘ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جان بحق جب کہ دو جلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں
لیولز حکام کے مطابق واقع کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچی جہاں سے جان بحق و زخمیوں ہونے والوں کو مستونگ کے غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا،
ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد کی جا رہی ہے۔ جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع جن میں مستونگ، خضدار، موسیٰ خیل، ژوب اور بارکھان میں جمعہ کی صبح سے ژالہ باری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
کوئٹہ میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ روز لورا لائی و گرد و نواح میں طوفانی بارش و ژالہ باری سے مال مویشی، گندم کی فصلیں، سولر پینل، گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا۔

اس سے قبل بارشوں کے گزشتہ اسپیل میں صوبے میں آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔