پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے 5 میں بابر اعظم یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ انہوں نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
𝐀𝐧𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐫𝐞𝐜𝐨𝐫𝐝 𝐚𝐜𝐡𝐢𝐞𝐯𝐞𝐝 🤩@babarazam258 becomes the fastest batter to 5️⃣,0️⃣0️⃣0️⃣ ODI runs 👏#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/5Yas7066lp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔
ہاشم آملہ نے 101 جب کہ ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر 5 ہزار رنز کیے تھے۔
بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔