ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق ان افراد پر غیر ملکی خفیہ اداروں خصوصاً اسرائیلی ایجنسی ’موساد‘ کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ لرستان میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس یونٹ نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن پر ایران مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری، سرینڈر نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دارالحکومت تہران کے قریب واقع شہر ’رے‘ میں پولیس نے موساد سے وابستہ ایک اور مبینہ جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص افغان شہری اور ایک انڈر گریجویٹ طالبعلم ہے، جس کے موبائل فون سے ڈرون اور بم بنانے کی تربیت پر مشتمل فائلز برآمد ہوئی ہیں۔

ایرانی بارڈرز کمانڈ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بارڈر پولیس مسلح افواج کے ساتھ مل کر سرحدوں پر آمدورفت کو مکمل طور پر کنٹرول کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد کا نقشہ کیا ہوگا؟ رضا پہلوی کا اہم بیان سامنے آگیا

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی انٹیلی جنس اور دفاعی تیاریوں میں اضافہ کررہا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد

ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار

جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار