پنجاب کابینہ کا کاغذی فائلوں کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15 واں اجلاس ہوا جس میں پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منطوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ نے ای گورننس کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام محکموں میں فائل سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے اربوں روپے کی بچت ہو گی۔

کابینہ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے  اے سی آرز کو بھی ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

گلگت  بلتستان اور کشمیر کے ذہین طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

کابینہ نے پنجاب حکومت کے پاس موجود لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات کو دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ کی دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے جاں بحق ہونے والے اچھرہ کے رہائشی نوجوانوں کے لواحقین کے لیے 15 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب پولیس (منسٹریل پوسٹس) رولز 2017 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

 اجلاس میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور این جی او”تارے زمیں پر“ ٹرسٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی مشروط منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 11 ویں، 12ویں، 13 ویں اور 14 ویں اجلاس کے فیصلوں اور کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈڈویلپمنٹ کے دوسرے اور تیسرے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے پہلے اور دوسرے اجلاس کے فیصلوں جب کہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام کی جانب سے شرکت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟