اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چھوٹی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز کو رد کر دیا گیا جبکہ غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی آدھی اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھ گیا، ’عام آدمی کیا کرے‘
اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دی کہ چھوٹی گاڑیوں پر ایک سے 3 فیصد لیوی لگانے کی تجویز زیر غور ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔
اس پر سینیٹر شیری رحمان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ان پر ٹیکس عائد کرنا صوبائی حکومتوں کا اختیار ہے، لہٰذا وفاق ایسی لیوی نہیں لگا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں بھاری ٹیکس: ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع
بحث و تمحیص کے بعد کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا، تاہم غیر ملکی آن لائن سروسز پر 5 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا تاکہ ڈیجیٹل معیشت سے محصولات میں اضافہ کیا جا سکے۔