20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ایک اہم ڈیجیٹل ہدف حاصل کرتے ہوئے 20 کروڑ موبائل صارفین کی تاریخی حد عبور کرلی ہے۔ اس سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 خوش نصیب خواتین کو مفت موبائل فونز دینے کا اعلان کیا گیا۔

تقریب میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خواتین کے ناموں کا اعلان وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور پی ٹی اے چیئرمین نے مشترکہ طور پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا رجحان اہم کیوں؟

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو تیز رفتار اور پائیدار انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہو، تاکہ وہ ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت جلد اسپیکٹرم نیلامی کا عمل مکمل کرے گی اور نیشنل فائبرائزیشن پالیسی، ساتھ ہی سب میرین کیبلز کی توسیع کو بھی ترجیحات میں شامل رکھا گیا ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کی حکمتِ عملی

شزہ فاطمہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں خواتین کی ڈیجیٹل رسائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 12 لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپ طلبا کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ تک ان کی رسائی بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

پی ٹی اے کا مؤقف

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہاکہ 20 کروڑ موبائل صارفین تک پہنچنا ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو عوام، حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں موبائل لائبریریوں کے ذریعے تعلیم کا فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کا مشن

پاکستان میں ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی اور موبائل رسائی میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیں گے بلکہ خواتین، طلبہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور بااختیاری کے نئے دروازے کھولیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ