وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیہ میں او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کریں گے

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار 21-22 جون 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والی 51ویں او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز (سی ایف ایم) کے اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے ایوانِ صدر میں ہونے والے اس اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کو مطلوب ترین داعش دہشتگرد ابو یاسر التُرکی پاکستانی تعاون سے گرفتار

پاکستانی وفد مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے اور غزہ کے عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دے گا، وزیر خارجہ عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے، اور دہشتگردی، انتہا پسندی، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

وزیر خارجہ او آئی سی کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین عوامی رابطوں کو بڑھانے پر زور

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران دیگر او آئی سی رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اجلاس سے قبل وہ ترکِیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو او آئی سی یوتھ فورم گریڈ یوتھ ایوارڈ کے اعزاز میں دیے جانے والے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ