طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کا بین الاقوامی فلائٹس کم کرنے کا فیصلہ، کونسے روٹس متاثر ہوں گے؟

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا نے اپنی بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پرواز تکنیکی مسئلے کے شبہ پر بحفاظت ہانگ کانگ ایئرپورٹ لوٹ آئی

بین الاقوامی پروازوں میں کمی کا یہ فیصلہ 12 جون کو احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد شروع کی گئی سیکیورٹی چیکنگ، ایرانی فضائی حدود کی بندش اور دیگر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

پروازوں کی تعداد میں یہ کمی کم از کم جولائی کے پہلے 15 دن تک جاری رہے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایئر انڈیا کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کو درپیش مشکل صورتحال کے پیش نظر ایئر لائن کے آپریشنز کے استحکام اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے اور مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیےکمپنی نے اگلے چند ہفتوں کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں 15 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پرہنگامی لینڈنگ

ایئرلائن کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں کمی جمعہ 20 جون سے نافذ کی جائے گی جو کم از کم جولائی کے وسط تک جاری رہے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی، یورپ اور مشرقی ایشیا کے کئی ممالک میں رات کا کرفیو اور ایئر لائن کی سیکیورٹی چیکنگ بین الاقوامی پروازوں میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد سے ایئر انڈیا کو آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 6 دنوں میں ایئر لائن کی 80 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ شہری ہوا بازی کی وزارت اور حکومت گجرات کے اشتراک سے ایئر انڈیا مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔

ٹاٹا گروپ کی ملکیت ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اور ٹاٹا گروپ کے رضاکاروں کو احمد آباد میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ اسپتالوں میں کسی بھی مدد کے لیے کنبے کے افراد کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر سکیں اور انہیں میتوں کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو واپس کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

ایئر انڈیا نے کہا کہ ہم مرحومین کی روح کے لیے دعا کرتے ہیں اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ