پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی پر مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اگلا دور برسلز میں ہوگا

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور مکمل کرلیا گیا ہے، مذاکرات کا اگلا دور آئندہ برس برسلز میں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور رواں ماہ کی 12 تاریخ کو منعقد ہوا، جس میں عالمی و علاقائی امن، تزویراتی استحکام، اور سکیورٹی سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے دوران فریقین نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ، معاہدہ برائے حیاتیاتی ہتھیار اور معاہدہ برائے کیمیائی ہتھیار  کے تناظر میں بھی متعدد پہلوؤں پر گفتگو کی۔

بات چیت میں جدید ٹیکنالوجیز، ایکسپورٹ کنٹرول سے متعلق حالیہ رجحانات، اور ان کے عالمی امن و استحکام پر اثرات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اعتراف کیا کہ جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ کا موضوع پاکستان اور یورپی یونین کے وسیع تر تزویراتی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف جنگ سے ہماری توجہ ہٹانا عالمی استحکام کے لیے خطرہ ثابت ہوگا، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے اس پلیٹ فارم کو مستقبل کے لیے ایک نتیجہ خیز مکالمے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ مذاکرات کا اگلا دور 2026 میں برسلز میں منعقد ہوگا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے تخفیفِ اسلحہ و بین الاقوامی سیکیورٹی، طاہر اندرابی نے کی، جبکہ خصوصی نمائندہ برائے جوہری عدم افزودگی، تخفیفِ اسلحہ و سیکیورٹی اسٹیفن کلیمنٹ نے یورپی یونین وفد کی قیادت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی