چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے سہ فریقی اجلاس کا آغاز، تعاون کے نئے دور کی بنیاد

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے صوبہ یوننان کے شہر کنمنگ میں چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اور سیکریٹری خارجہ کی سطح کا پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ، بنگلہ دیش کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ روح‌ال‌عالم صدیقی اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے شرکت کی، جب کہ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اجلاس کے ابتدائی مرحلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اپنے افتتاحی کلمات میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اجلاس کے انعقاد پر چین کا شکریہ ادا کیا اور تینوں ممالک کی عوامی ترقی پر مبنی مشترکہ خواہشات کو سراہا۔

انہوں نے جنوبی ایشیا اور چین کے درمیان مزید قریبی روابط کے لیے پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیاتی تحفظ، سمندری سائنس، سبز انفراسٹرکچر، ثقافت، تعلیم اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سہ فریقی تعاون کھلے پن، شمولیت، ہمسائیگی کے جذبے، باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ہوگا، اور اس کا مقصد سب کے لیے فائدے کا حصول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گارجین کی رپورٹ میں بھارت کی طرف سے مسلمان شہریوں کو زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیلنے کا انکشاف

اجلاس کے اختتام پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اجلاس میں طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟