بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا،ہم نے یہ جنگ بھی جیتی : بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو سفارتی سطح پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔

جمعرات کے روز بلاول بھٹو زرداری سفارتی دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچے، کراچی ایئرپورٹ پر اترے جہاں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد نے حالیہ ہفتوں میں امریکا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب پاک بھارت کشیدگی کے بات وفاقی حکومت نے عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرنے کے لیے سفارتی وفد مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بطور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سفارتی تجربے کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی نمائندگی اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

دورے کے دوران پاکستانی وفد نے اقوامِ متحدہ، امریکی کانگریس، برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ، یورپی یونین کے حکام، اور مختلف تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد نہ صرف پاکستان کے خارجہ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا بلکہ جمہوریت، انسانی حقوق، اور معیشت کے حوالے سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کی پارٹی کے اندر اور ملکی سیاست میں واپسی کو اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ آئندہ چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات اور پارلیمانی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے، بعض تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش تھی بلکہ ملک میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط کرنے کا اقدام بھی۔

بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا

کراچی پہنچے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت ہار گیا، جب ملک کے صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف ہیں تو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انتھک محنت کے بعد سفارتی سطح پر بھی جنگ جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ کھڑا تھا اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا، بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت کے بیانیے کو شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کشمیر کا مسئلہ بہت اہم رہا ہے، اسی مسئلے پر پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارت نے پہلی رات جب اپنے جہاز اڑائے تھے، اور پاکستان کے کشمیر کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیے تھے، تو ہماری فورسز نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے تھے، پہلے وہ نہیں مانتے تھے، وہ ایک مہینے بعد مان چکے ہیں کہ ہاں آپ نے ہمارے جہاز گرائے ۔

’بھارت کو ماننا پڑ رہا ہے کہ کشمیر اندرونی نہیں بین الاقوامی معاملہ ہے‘

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے جگہ جگہ کشمیر کی آواز اٹھائی، اس جنگ سے پہلے بھارت کا مؤقف تھا کہ کشمیر تو اس کا اندرونی معاملہ ہے، اب ان کو ماننا پڑ رہا ہے کہ کشمیر اندرونی نہیں بین الاقوامی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہتے ہیں کہ کشمیر کا معاملہ حل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کروانے کے لیے تیار ہیں، یہ تاریخی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سندھو پر تاریخی حملہ کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں دریائے سندھ پر ایسا حملہ نہیں ہوا، جیسے مودی آج کرنے جا رہا ہے، ان کی یہ دھمکی کہ وہ پانی روکیں گے، ہم نے جنگ کے دوران کہا تھا کہ جب سندھو کی بات آتی ہے تو چاہے وہ پاکستان ہو یا بین الاقوامی سطح پر ہو، پاکستان پیپلزپارٹی صف اول کا کردار ادا کرتی ہے۔

بھارت سندھو کی طرف میلی آنکھ دکھاتا ہے تو ہم ایک اور جنگ لڑیں گے اور ان کو ایک اور شکست دیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے کہ اگر بھارت سندھو کی طرف میلی آنکھ دکھاتا ہے تو ہم ایک اور جنگ لڑیں گے اور ان کو ایک اور شکست دیں گے، ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، اس کے تحت 6 میں سے 3 دریا پاکستان کے حوالے جبکہ باقی 3 بھارت کے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس 2 آپشن ہیں، یا عالمی قانون اور سندھ طاس معاہدہ مانے، اگر نہیں مانتے تو پاکستان ایک اور جنگ کرے گا، اور 6 کے 6 دریا ہمارے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب