ٹرمپ، آرمی چیف ملاقات: وزیراعظم شہباز شریف کو ہر پل آگاہ رکھا گیا

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حالیہ اہم ملاقات سے متعلق تمام تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ رکھا گیا تھا۔

سینیئر صحافی انصار عباسی نے اہم حکومتی ذریعے سے تصدیق کے بعد رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر ہونے والی گفتگو بھی اسی سفارتی تسلسل کا حصہ تھی۔

ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ’ٹرمپ منیر‘ ملاقات کی شیڈولنگ سے لے کر اس کے مندرجات اور بعد ازاں سفارتی رابطوں تک تمام امور وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری اور علم میں لائے گئے تھے اور ان تمام اقدامات میں سول اور عسکری قیادت کی مشترکہ پالیسی کارفرما رہی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پاکستان کا قد کاٹھ بڑھ گیا، مسعود خان

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ بعض حلقے اس معاملے پر بے بنیاد خبریں پھیلا کر بد اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان قریبی اور باقاعدہ رابطہ موجود ہے۔ ان کے مطابق ملکی سیاسی اور عسکری قیادت حکمت عملی اور عمل درآمد کے ہر مرحلے پر یکسو اور متحد ہے۔

یہ ہم آہنگی پہلی بار نہیں دیکھی گئی۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھی وزیراعظم اور آرمی چیف (فیلڈ مارشل) کے درمیان مسلسل رابطہ رہا۔ اس دوران فوجی، سفارتی اور سیاسی اقدامات پر مکمل باہمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ ایک ایسا مربوط اور بااعتماد رشتہ تھا جو باہمی احترام اور مشترکہ ذمہ داری پر مبنی تھا، اور یہی یکجہتی پاکستان کے مؤثر ردعمل کی بنیاد بنی۔ کہا گیا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور ان کی ٹیموں کے درمیان 24/7 حقیقی وقت میں دوطرفہ معلومات کا تبادلہ، مشاورت اور ہم آہنگی کا عمل جاری رہا، جس سے فیصلہ سازی میں کوئی خلا پیدا نہیں ہونے دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ