استنبول میں منعقد ہونے والی او آئی سی وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کے صدر ترک وزیرخارجہ خاقان فیدان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دونوں فریق بات چیت کے ذریعے تنازعے کا حل نکالیں۔
LIVE: Turkish Foreign Minister Hakan Fidan speaks at the 51st session of Organisation of Islamic Cooperation in Istanbulhttps://t.co/qPNUQom8Sg
— TRT World Now (@TRTWorldNow) June 21, 2025
ترک وزیرخارجہ خاقان فیدان نے کہا کہ 15 جون سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل و ایران جنگ کا حل مذاکرات سے نکلنا چاہیے، اور یہ جنگ جلد ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ انہوں نے اجلاس کی غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس غزہ، اسرائیل اور ایران جنگ پر غور کے لیے بلایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، ترک صدر کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ اس صورتحال میں مسلم امہ کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔
خاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل اس وقت ایران پر حملہ آور ہے، اور غزہ میں جاری کشیدگی کو فوری بند ہونا چاہیے۔ اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کہتا ہے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور تفرقے میں نہ پڑو۔