مریم نواز کا خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے مفت گائے اور بھینسیں دینے کا اعلان

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی محروم اور پسماندہ خواتین کے لیے ایک انقلابی فلاحی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق دیہی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی معاشی خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع پر مشتمل ہے، جن میں ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، لودھراں، بھکر، خانیوال اور بہاولنگر شامل ہیں۔ ان اضلاع کی پسماندہ دیہی خواتین اس منصوبے سے براہِ راست مستفید ہوں گی۔

کون سی خواتین اہل ہوں گی؟

مریم نواز نے بتایا کہ منصوبے کے تحت طلاق یافتہ، بیوہ اور معاشی طور پر نادار خواتین جن کی عمر 55 سال یا اس سے کم ہو، وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اہل خواتین ایک مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکیں گی، جس کے بعد شفاف طریقے سے منتخب خواتین کو گائے یا بھینس مفت فراہم کی جائےگی۔

’مقصد غربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات‘

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کا مشن دیہات اور شہروں کے درمیان پائے جانے والے معاشی تفاوت کو ختم کرنا ہے۔ ان کے بقول ہمیں دیہی علاقوں کی خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ صرف گھر کی ذمہ داریوں تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنے خاندان کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔

’خواتین کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنے کا وژن‘

وزیراعلیٰ نے واضح کیاکہ یہ صرف مویشی دینے کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک معاشی انقلاب کی شروعات ہے۔ گائے اور بھینس جیسی قیمتی اثاثے دیہی خواتین کو دودھ، دہی، مکھن اور دیگر مصنوعات کے ذریعے روزانہ آمدن کا موقع فراہم کریں گے، جو انہیں خود کفیل بننے کی راہ پر گامزن کرےگا۔

’فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم‘

سیاسی و سماجی حلقے اس اقدام کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’فلاحی ریاستی وژن‘ کا عملی مظہر قرار دے رہے ہیں، جس کے ذریعے معاشرے کے نظر انداز طبقوں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

’مستقبل میں دائرہ کار بڑھانے کا عندیہ‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اس منصوبے کو ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب میں متعارف کروا رہی ہیں، تاہم مثبت نتائج کی صورت میں اس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں