بے نظیر ہنرمند پروگرام قوم کے نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا، صدر مملکت آصف زرداری

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر اور بین الاقوامی سطح پر مطلوب مہارتیں سکھا کر انہیں با اختیار اور خود کفیل بنایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ایوانِ صدر میں بے نظیر ہنرمند پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت نئی نسل کو باوقار مستقبل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی لائیو ای کچہری، مستحقین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری

صدر زرداری نے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو کمپیوٹر، جدید ٹیکنالوجی، جرمن اور چینی زبانوں سمیت دیگر عالمی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نہ صرف ملک میں روزگار حاصل کر سکیں بلکہ بیرون ملک بھی باعزت زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے کہاکہ نرسنگ جیسے پیشوں کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے، اور اس پروگرام کے تحت خاص طور پر لڑکیوں کو ان شعبوں میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ عالمی معیار پر پورا اتر سکیں۔

صدر مملکت نے وزیر خزانہ نوید قمر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کاوشوں سے بی آئی ایس پی کو مزید مؤثر اور جامع بنایا گیا ہے، جہاں بچوں اور بچیوں کی تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کا وژن ہمیشہ عام آدمی کو با اختیار بنانا رہا ہے، اور یہی فلسفہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کی بنیاد ہے۔ ’ہم چاہتے ہیں کہ ایک محنت کش کا بیٹا بھی ہنر سیکھ کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری قوم کی خدمت کرے۔‘

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اس وقت ممکن ہے جب عام شہری کو جدید تعلیم، ہنر اور مواقع فراہم کیے جائیں۔ ’ہم جدید ٹیکنالوجی کو عوام تک لے جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بدلتی ہوئی دنیا کا حصہ بن سکیں۔‘

یہ بھی پڑھیں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام نوعمر لڑکیوں کی غذائی ضروریات پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام کا آغاز

تقریب کے اختتام پر صدر آصف علی زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ بے نظیر ہنرمند پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روشنی کی ایک نئی کرن ثابت ہوگا اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر عزت، وقار اور روزگار فراہم کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی