راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں موسم شدید گرم، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

عیدالاضحیٰ سے لے کر اب تک موسم خشک ہونے کے باعث شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا تھا۔ تاہم اب بارش کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 23 جون تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کا انتباہ

پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں، اس کے علاوہ غیرضروری سفر سے بھی گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp