ایران اسرائیل تصادم: دنیا کے سر پر تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلا رہا ہے؟

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ایران پر نیوکلیئر حملے کے بعد، کئی مبصرین اور شہریوں کو خدشہ ہے کہ یہ تنازع تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟

تہران اور یروشلم دونوں میں خوف، اشتعال اور غیر یقینی صورتحال غالب ہے، اور عام لوگ بھی عالمی سطح پر تباہ کن جنگ کے امکانات پر بات کرنے لگے ہیں۔

ایرانی ردعمل: قومی خودمختاری پر حملہ

تہران میں لوگوں نے امریکی حملے کو ظالمانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ شہریوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی سالمیت پر براہِ راست حملہ کیا ہے، اور ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ پوری طاقت سے جواب دے۔ کئی افراد نے اسے ’صیہونی-امریکی اتحاد‘ کی جانب سے ایک منظم جنگی اقدام قرار دیا۔

اسرائیلی عوام کا خوف اور تذبذب

یروشلم میں اسرائیلی شہریوں کی آرا ملی جلی ہیں۔ بعض نے ایران کو براہِ راست خطرہ قرار دیا اور امریکی کارروائی کی حمایت کی، مگر کچھ نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے خطرناک حد تک اشتعال انگیز ہیں جو ایران کی جوابی کارروائی کو دعوت دے رہے ہیں۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل کو سب سے پہلے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

سیاسی بیانیہ: دونوں اطراف میں نفسیاتی جنگ

ایران اور اسرائیل دونوں میں میڈیا اور سیاسی بیانات میں سخت زبان استعمال کی جا رہی ہے، جس سے دشمنی مزید گہری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی برتری کا خاتمہ، مغرب کا چہیتا ملک زوال کا شکار

ایران میں حکومت اور عوام امریکی حملے کو ’جوہری بلیک میلنگ‘ سمجھتے ہیں، جبکہ اسرائیل میں ایران کو مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی خطرہ: ایٹمی جنگ اور توانائی بحران

ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر کشیدگی بڑھتی رہی تو دنیا ایٹمی جنگ، عالمی توانائی بحران اور عالمی تجارتی نظام کے انہدام کی طرف جا سکتی ہے۔

اس صورتِ حال سے روس، چین، امریکا اور نیٹو کے براہِ راست شامل ہونے کا خطرہ ہے، جس سے ایک بھرپور عالمی تصادم جنم لے سکتا ہے۔

لوگ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں

عوام چاہے تہران میں ہوں یا یروشلم میں، امن، استحکام، اور سفارتی حل چاہتے ہیں۔ لیکن حکومتوں کی پالیسیوں اور عالمی طاقتوں کے مفادات کے بیچ یہ خواہشیں کہیں دبتی دکھائی دیتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’ہائر اسکول آف اکنامکس ،(روس) سے وابستہ روسی صحافی ’الیزاویتا نومووا‘، کے مضمون :‘This will end in World War III کی تلخیص۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘