راجا پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پر شدید تنقید کی اور انہیں ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دیا۔ اور ان کے اس بیان پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج

راجا پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ تقریر میں ہر رکن کو بولنے کا حق ہے، لیکن جب کوئی ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی نوعیت کی بات کرے تو اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی پر کہاکہ یہ صرف شور مچانے والی مشینیں ہیں، ان میں وفا اور سیاسی شائستگی نام کی کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی بجٹ تقریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، ان کی کامیابیاں پی ٹی آئی کو اپنی ناکامیاں محسوس ہوتی ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے مداخلت پر راجا پرویز اشرف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ نفسیاتی اور لوٹے لوگ ہیں، جنرل فیض کی پیداوار ہیں، اور اگر یہ حرکتیں کریں گے تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیاکہ یہ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، انہوں نے اسمبلی کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی ماں بہن کی گالیاں دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ عمران خان کے سوا انہیں کوئی جانتا تک نہیں تھا، یہ دھوکے باز اور غدار لوگ ہیں۔

اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے بھرپور احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ راجا پرویز اشرف نے جواب میں اپوزیشن کی طرف انگلی اٹھا کر کہا: ’لوٹا لوٹا‘ یہ اپنے بانی چیئرمین کو بھی دھوکا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد، پی ٹی آئی اراکین کا اووو اووو کرکے احتجاج

ایوان کا ماحول اس قدر کشیدہ ہوا کہ اسپیکر کو مداخلت کرنا پڑی، تاہم راجا پرویز اشرف نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی