مشرق وسطیٰ کشیدگی: امریکا، برطانیہ اور چین کی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی جانب سے امریکا کو جوہری تنصیبات پر حملے کے ممکنہ جواب کی دھمکیوں کے بعد امریکا، برطانیہ اور چین نے قطر میں موجود اپنے شہریوں کو الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں روس کھل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی مدد کرے، خامنہ ای کی پیوٹن سے اپیل

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی سفارت خانے نے قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو ای میلز کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی عوامی اجتماعات سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ یہ اقدام ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہدایت پر قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے اور امریکی سفارت خانے نے کسی مخصوص خطرے کی نشاندہی نہیں کی۔

ماجد الانصاری نے مزید کہاکہ قطر اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم تمام افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات لینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ادھر برطانوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح چین نے بھی اپنے سفارت خانے کے ذریعے قطر میں موجود چینی شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایران نے شہریوں سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا، مگر کیوں؟

خیال رہے کہ قطر کی العدید ایئربیس خطے میں امریکی افواج کا سب سے بڑا اڈہ ہے، جہاں قریباً10 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں، اور کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کی صورت میں یہ اڈہ حساس ہدف سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی