مشرق وسطیٰ کشیدگی: پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی جنگی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟

ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے، اور حالات معمول پر آنے کے بعد فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی فضا میں 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن کا ہدف العدید ایئر بیس تھا، جو خطے میں امریکی فوج کی سب سے بڑی تنصیب ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ حملوں سے قبل ہی امریکی اڈہ حفاظتی اقدامات کے تحت خالی کرا لیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ قطری فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے ایک کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں یو اے ای نے فضائی حدود بند کردی، میزبان فخر عالم نے جہاز میں بیٹھے کیا صورتحال دیکھی؟

دوسری جانب عراق میں قائم امریکی عین الاسد ائیر بیس پر بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جہاں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے اور امریکی اہلکاروں کو محفوظ بنکروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی