لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں تربوز خراب نکلنے پر گاہک نے پھل فروش کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
لاہور پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزہ زار میں واقع کھاڑک نالے کی چوکی والی پلی پر پیش آیا جہاں ایک گاہک نے تربوز خراب نکلنے ناراضی کا اظہار کیا۔
پولیس کے مطابق پھل فروش کے مبینہ تلخ لہجہ میں جواب نے مسلح گاہک کو مشتعل کردیا اور مختصر تلخ کلامی کے بعد ناراض گاہک نے بل فروش پر فائرنگ کر دی۔
زمین پر سجائی اس دکان پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں پھل فروش عابد کو سینے پر تین گولیاں لگیں، جسے فوری طبی امداد کے لیےجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔