محمد عباس اور ایشان کشن کی دوستانہ جھلک نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔

یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔

اس کے فوراً بعد دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ ملا کر اور گلے لگ کر اپنی کامیابی کا مختصر مگر جذباتی انداز میں جشن منایا، یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

ناٹنگھم شائر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی یہ ویڈیو شیئر کی، جسے سرحد کے دونوں جانب سے کرکٹ شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

ایک مداح خواجہ نعیم اکبر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی کاؤنٹی کرکٹ کی اصل خوبصورتی ہے۔ ’میں اس کھیل کو ایسے لمحوں کی وجہ سے پسند کرتا ہوں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ عباس اور کشن کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھ کر ان کی انفرادی عزت میں اضافہ ہوا، جبکہ دیگر نے اس لمحے کو ’خاص اور خوبصورت‘ قرار دیا۔

بیٹنگ میں بھی ایشان کشن نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ناٹنگھم شائر کی پہلی اننگز میں 98 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:بشن سنگھ بیدی : پاکستانیوں کے دل میں گھر کرنے والے بھارتی لیجنڈ کرکٹر

دوسری جانب محمد عباس نے بھی کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جس میں چار میڈن اوورز شامل تھے۔

یاد رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آئندہ میچوں میں مزید پاک-بھارت کھلاڑی ایک ساتھ میدان میں نظر آئیں گے۔ بھارتی بلے باز رتوراج گائیکواڈ جولائی میں یارکشائر سے منسلک ہو رہے ہیں، جبکہ پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق بھی اسی ٹیم سے کھیلنے والے ہیں، جو ویزا مسائل حل ہونے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مسجد نبوی میں خودکار چھتریاں زائرین کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرنے لگیں

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے