جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل اور ایران دونوں سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس پر ان سے خوش نہیں ہوں۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو ان حملوں سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنا انتہائی تشویشناک صورت حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا اور اسرائیل جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، تجزیہ کار

انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ ہرگز پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کے فوراً بعد ہی فضائی حملے شروع کر دیے۔ اسرائیل کو فوری طور پر اپنے پائلٹس واپس بلانے چاہییں، اور بمباری بند کرنی چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

ایران کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، اور وہ دوبارہ کبھی بھی اپنا ایٹمی پروگرام بحال نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا، مگر میڈیا کی جانب سے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے امریکی نیوز چینل سی این این کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ سی این این خبروں کے نام پر جھوٹ اور کچرا چلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، تاہم اس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قتل کیس میں 17 ملزمان نامزد

پاکستان اور سری لنکا ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

انڈر 19 سہ ملکی سیریز فائنل، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف

پاکستان کے بیرونی اور مقامی قرضے کہاں تک پہنچ گئے؟ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

آسٹریلین اوپن 2026: انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ، ونرز کو کتنے پیسے ملیں گے؟

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟