قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت مسترد کردی، وجہ کیا بنی؟

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے اسلام آباد میں دی گئی دعوتِ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ان نے مؤقف اختیار کیاکہ پی ایس بی کی جانب سے دیے گئے سفری اخراجات ناکافی ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے صرف 5 ہزار 600 روپے فراہم کیے، تاہم کپتان نے اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘

عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ یہ رقم تو بمشکل ٹول ٹیکس ہی پورا کرتی ہے۔

اس دعوت میں قومی ہاکی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا، جن میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کو بھی مدعو کیا گیا، جن میں نمایاں نام اولمپک نیزہ باز ارشد ندیم اور دولتِ مشترکہ کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ہاکی فیڈریشن میں 2 متوازی تنظیمیں قائم، حکومت خاموش کیوں؟

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ تاہم فائنل میں نیوزی لینڈ نے کامیابی اپنے نام کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے