امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ نامزدگی ریپبلکن رکنِ کانگریس بڈی کارٹر کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے نوبیل کمیٹی ناروے کو خط لکھا ہے۔

بڈی کارٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل و ایران کے درمیان مسلح تنازعے کو ختم کرنے میں صدر ٹرمپ کا غیر معمولی اور تاریخی کردار قابلِ ستائش ہے، اس لیے انہیں نوبیل امن انعام دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کردی

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آئی۔

پاکستان کی جانب سے بھی حمایت

اس سے قبل پاکستانی حکومت بھی امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش کر چکی ہے۔ پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی سفارتی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ٹل گئی، جو خطے میں امن کے قیام میں ان کا فیصلہ کن کردار ظاہر کرتی ہے۔

یہ سفارش حالیہ پاک بھارت جنگ کے تناظر میں کی گئی۔ امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ بندی ان کے کہنے پر ممکن ہوئی۔

نوبیل انعام کے لیے نامزدگی پر ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟

یوں محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ بھی شدید خواہش مند ہیں کہ انہیں نوبیل انعام دیا جائے، تاہم وہ کسی قدر مایوس بھی نظر آتے ہیں۔ تاہم امریکی صدر اس تازہ ترین پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہتے ہیں ’پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرانے پر مجھے نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی امن کوششوں، خاص طور پر ابراہام معاہدوں پر نوبل انعام کے لیے نامزد ہوچکے ہیں لیکن انہیں یہ اعزاز نصیب نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ