ناسا کی خلائی دوربین کا ایک پرزہ خراب، مشاہدات وقتی طور پر معطل

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کی ایکس رے دوربین نیوٹرون اسٹار انٹیریئر کمپوزیشن ایکسپلورر یعنی نائیسر کی موٹر میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ اس خرابی کی وجہ سے یہ دوربین خلا میں موجود ستاروں اور دیگر اجرامِ فلکی کو ٹریک نہیں کر پا رہی، جبکہ ناسا کے انجینئرز اسے ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ خرابی 17 جون کو سامنے آئی جب دوربین کی چیزوں کو درست طریقے سے دیکھنے کی صلاحیت کم ہو گئی، فی الحال ناسا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دوربین دوبارہ کب کام شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کا نیا سبب دریافت کر لیا

یہ دوربین بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نصب ہے اور 2017 سے کام کر رہی ہے۔ یہ نیوٹرون ستاروں کی پیمائش، بلیک ہولز اور سرگرم کہکشاؤں کا مشاہدہ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، مستقبل میں مریخ جیسے مشن کے لیے خلا میں راستے کی منصوبہ بندی میں بھی مدد دیتی ہے۔

نائیسر دوربین کو پہلے بھی کئی مسائل کا سامنا رہا ہے، مئی 2023 میں اس کی کچھ حفاظتی پرتیں یعنی تھرمل شیلڈز خراب ہو گئیں، جس سے سورج کی روشنی اندر داخل ہونے لگی اور دن کے وقت دوربین کام نہیں کر پاتی تھی۔

جنوری 2024 میں خلا باز نک ہیگ نے ان خراب حصوں پر پیوند لگا کر حالات بہتر کرنے کی کوشش کی، مگر کچھ روشنی پھر بھی اندر آتی رہی، جس سے کارکردگی متاثر ہوئی۔ بعد میں انجینئرز نے دوربین کے نظام میں تبدیلیاں کر کے مسئلہ کافی حد تک حل کیا، اور مارچ میں دوربین نے دوبارہ کام شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں: کائناتی طوفان کی تصویر حیرت انگیز صف بندی کا نتیجہ ہے، ناسا

لیکن مئی 2025 میں ایک اور حفاظتی پرت کو نقصان پہنچا، جس کے باعث ناسا کو دن کے وقت مشاہدات کم کرنا پڑے، ایکسرے دوربینیں ناسا کے سائنسدانوں کو خلا میں پیش آنے والے طاقتور ریڈیو مظاہر کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔

اسی دوربین اور ایک اور ٹیلی اسکوپ نے 2020 میں ایک خاص قسم کے مردہ ستارے، جسے میگنیٹار کہا جاتا ہے، سے آنے والی زبردست توانائی کی شعاع کا مشاہدہ کیا۔ یہ شعاع چند لمحوں میں اتنی توانائی خارج کر گئی جتنی سورج ایک سال میں پیدا کرتا ہے۔ یہ توانائی کسی دھماکے کی شکل میں نہیں، بلکہ ایک لیزر جیسی تیز شعاع کی صورت میں خارج ہوئی۔

اکتوبر 2022 میں بھی، ان دونوں دوربینوں نے اسی میگنیٹار سے ایک اور طاقتور شعاع کا مشاہدہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟