کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب اسلحہ بردار ملزمان نے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
مسلح ملزمان نے تاجر شاہ رخ سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم، ایک موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اسلحے کے زور پر چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ڈکیتی: ایس ایس پی عمران قریشی پھر مشکل میں پھنس گئے
تاجر کے بیان کے مطابق وہ بیرون ملک روانگی کے لیے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ راستے میں واردات کا نشانہ بنایا گیا۔
شاہ رخ نے مزید بتایا کہ ملزمان نہ صرف قیمتی سامان لے گئے بلکہ آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو بھی اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔














