جم جائے بغیر وزن کیسے کم کیا؟، بلاول بھٹو نے سارا پلان بتادیا

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ چند عرصے میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، (یہ وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے)۔

اب حال ہی میں صحافی رؤف کلاسرا نے بلاول بھٹو سے ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے سوال کیا کہ لوگ اس حوالے سے جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیا اور اس کے بارے میں کوئی ٹپس بھی دیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ورزش کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن میرے خاندان میں شوگر کا مسئلہ ہے جس کے بعد میں نے چیزوں کو سنجیدہ لینا شروع کر دیا۔

ڈائٹ پلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کاربوہائڈریٹ اور چینی نہیں لیتا اور پروٹین زیادہ لیتا ہوں۔ سبزی اور دالوں کے ساتھ باجرے کی روٹی کھاتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دو سال سے میں سختی سے اس پر عمل کر رہا ہوں۔  بلاول نے کہا کہ پہلے میری ان چیزوں میں بالکل دلچسپی نہیں تھی کہ کیا کھانا کھا رہا ہوں اور جم کیا ہوتا ہے۔

صحافی نے ان سے مزید سوال کیا کہ آپ کے بارے میں میمز بھی بنائی جاتی ہیں تو کیا آپ انہیں انجوائے کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں میمز نہیں دیکھتا ہاں کبھی کبھار کوئی چیز وائرل ہو جائے تو دوست احباب شیئر کر دیتے ہیں پھر دیکھ لیتا ہوں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان سے وزن میں کمی کرنے کا طریقہ پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کریں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ