وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے فنانس ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کے دوران کابینہ کو نئے فنانس بل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس کے بعد کابینہ اس بل کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔