دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، بل گیٹس

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں Lowy انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ مستقبل میں عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوطی سیاسی تعاون کی ضرورت ہوگی یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کووڈ 19 کے حوالے سے کسی ملک کا ردعمل بالکل درست تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سیاسی عزم پر مبنی ٹھوس عالمی تعلقات کی ضرورت ہوگی، مگر ابھی اس حوالے سے عالمی تیاری نظر نہیں آتی۔

بل گیٹس نے کہا کہ ‘جب ہمیں کسی وبائی مرض سے خطرہ لاحق ہو تو ہمیں اس انداز سے ردعمل ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ بیماری عالمی سطح پر پھیل نہ سکے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں ہر 5 سال بعد ممالک اور خطے کی سطح پر وباؤں سے نمٹنے کی تیاریوں کی آزمائش کرنے کی ضرورت ہے اور ایک ایسا عالمی گروپ بھی قائم ہونا چاہیے جو ہر ملک کی کوششوں پر نظر رکھے’۔

دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس کس اسمارٹ فون کو استعمال کرتے ہیں؟

انہوں نے توقع طاہر کی کہ ٹیکنالوجی میں تنوع سے متعدد طبی اور دیگر مسائل سے نمٹنا ممکن ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم موٹاپے کا علاج کرسکیں گے، ہم کینسر کا علاج کرسکیں گے، ہم پولیو کا خاتمہ کرسکیں گے۔

بل گیٹس کے مطابق ‘میرا ماننا ہے کہ 20، 40 یا 60 سال پہلے کے مقابلے میں اب پیدا ہونا زیادہ بہتر ثابت ہوگا’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp