برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔
King Charles III has been crowned 👑
God Save The King 🇬🇧#Coronation pic.twitter.com/nTSdpB8XnV
— Kayla Adams (@KaylaAdams___) May 6, 2023
شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی تقریب لندن کے چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوئی۔ اس حوالے سے عوام میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے اور جشن کا سماں ہے۔
"Not my king!"
Anti-monarchy protesters chanted and booed as King Charles III's procession passed Trafalgar Square in London ahead of the coronation ceremony. https://t.co/qPBnOAFH6Q pic.twitter.com/roxJDgBNhQ
— The New York Times (@nytimes) May 6, 2023
شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب کے موقع پر جگہ جگہ بادشاہ کی تصاویر آویزاں کی گئیں اور عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔
تقریب میں دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر کے ممالک سے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں 2ہزار 3 سو لوگوں کو مدعو کیا گیا۔
The Archbishop of Canterbury crowns King Charles III.
Cries of God Save The King fill Westminster Abbey.#Coronation pic.twitter.com/MjCZbE7l3T
— Royal Central (@RoyalCentral) May 6, 2023
شاہ چارلس سوئم بکنگھم محل سے بھگی میں تاج پوشی کی تقریب کے لیے نکلے تو ان کے استقبال کے لیے بِگل بجائے گئے اور انہیں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، جب کہ خصوصی طیاروں نے بھی شاہ چارلس کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی شاہ چارلس سوئم کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
شاہ چارلس سوئم برطانیہ کے 40 ویں بادشاہ اور کنسورٹ کمیلا سرکاری طور پر ملکہ کمیلا بن گئی ہیں۔ برطانوی شاہی نظام میں 70 سال بعد تاج شاہی کسی مرد کے سر پر سجا ہے۔
Queen Elizabeth II vs King Charles III #Coronation (1953 vs 2023) pic.twitter.com/q71PKMZnco
— ash (@outtaminds) May 6, 2023
واضح رہے کہ شاہ چارلس ستمبر 2022 میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے اور یہ کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سینٹ ایڈورڈ تاج : 360 برس پرانا تاج جسے شاہ چارلس ایک بار ہی پہن سکیں گے
شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی، شہزادہ ہیری کی بھی شرکت
برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی کے موقع پر تقریب میں جہاں دنیا بھر سے عالمی رہنما شریک ہوئے وہیں پر ان کے بیٹے شہزادہ ہیری نے بھی شرکت کی۔
برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ہیری کے حوالے سے یہ واضح نہیں تھا کہ وہ تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں مگر انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ اپنے بیوی بچوں کے علاوہ تقریب میں جائیں گے۔ شہزادہ ہیری تقریب میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے جہاں پر شاہی خاندان کے مزید سینئر لوگ بھی موجود تھے۔
شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کو بھی تاریخی تاج پہنایا گیا۔
Queen Camilla is crowned by the Archbishop of Canterbury at the #Coronation pic.twitter.com/bMfwhaN3Ec
— Coronation News & Updates (@Coronation2023) May 6, 2023
برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کے حوالے سے تقریبات اتوار کے روز بھی جاری رہیں گی اور پیر کو عام تعطیل ہو گی مگر شہزادہ ہیری واپس امریکہ چلے جائیں گے جہاں آج ہی کے روز ان کے بیٹے کی سالگرہ بھی ہے۔
تاجپوشی کی اس تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جہاں پر 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔