پولیس کو دیکھ کر پُل کے نیچے سوئے شخص کی دوڑ،’اسے تو اولمپکس میں ہونا چاہیے‘

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے فٹ پاتھ  اور پل خانہ بدوشوں، بھیک مانگنے والوں، مزدوروں اور نشے میں دھت افراد کے لیے بہت بڑا آسرا بن چکے ہیں۔ اکثر یہاں نشے کے عادی افراد بے خبر سوئے ہوئے ملتے ہیں۔ سڑک کے کنارے، فٹ پاتھ پر اور پل کے نیچے سونے والے ایسے لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایسی ہی شہر قائد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بظاہر نشے کا عادی نظر آنے والا شخص چٹائی بچھائے پل کے نیچے سویا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور پولیس کو دیکھتے ہی اس شخص نے جوتا پہنے بغیر وہاں سے دوڑ لگا دی۔ پولیس ابھی سوچ ہی رہی تھی کہ اس شخص کو پکڑے اتنے میں وہ تیز رفتاری سے بھاگ گیا اور پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ چند صارفین نے اس شخص کا موازنہ جے ایف 17 تھنڈر سے کیا تو کسی نے حکومت سے اسے اولمپکس میں دوڑانے کی درخواست کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پولیس سے زیادہ فٹ ہیں۔

 

باسط خان لکھتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے اس شخص کو اولمپکس میں کھیلنے دے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں ان کا میڈل پکا ہے۔ محمد سلمان نامی شخص نے لکھا کہ اس شخص کو پولیس میں ہونا چاہیے۔

کئی صارفین نے پولیس کی فٹنس پر تنقید کی کہ یہ شخص پولیس سے زیادہ فٹ ہے اور ہماری پولیس بیکار ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پولیس اس ریس میں فیل ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ