پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا مرکز و محور ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں سیاست سے مائنس نہیں کر سکتی۔
عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اُنہیں مائنس نہیں کر سکتی، میں اُن کے خاندان اور علیمہ باجی کو بھی تسلی دیتا ہوں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/NFzFStm45m
— Khurram Iqbal (@khurram143) June 26, 2025
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا تصور بھی حقیقت سے دور ہے۔
اُنہوں نے عمران خان کے اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن کے خاندان اور خصوصاً علیمہ باجی کو بھی تسلی دیتا ہوں کہ خان صاحب پاکستان کی سیاست میں پوری طاقت کے ساتھ موجود ہیں۔
’عمران خان کو عملاً مائنس کر دیا گیا ہے‘
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے حالیہ دنوں میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ’عمران خان کو عملاً مائنس کر دیا گیا ہے‘۔
بیرسٹر گوہر نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان کی سیاسی حیثیت ناقابلِ تردید ہے اور عوام کا اعتماد اُن کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خانہ جنگی کا شکار، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان کی سیاست میں رہیں گے بلکہ آئندہ بھی قیادت کا اہم ترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔