قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرے، استنبول میں سویڈش جھنڈا نذرآتش

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے فعل پر سیکڑوں مظاہرین استنبول میں قائم سویڈش قونصلیٹ کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

اس دوران مظاہرین کی جانب سے سویڈن کا جھنڈا بھی جلایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی سو یڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمت کی اور سویڈش حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp